Saturday, April 20, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے  کے دوران مندی کا شکار رہی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے  کے دوران مندی کا شکار رہی
October 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران  ہنڈرڈ انڈیکس 212 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار 657 کی سطح پر بند ہوا ، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے کمی سے 155 روپے 88 پیسے پر بند ہوا، صرافہ مارکیٹ میں ہفتے کے آخری کاروباری دن فی تولہ سونے کی قیمت 87 ہزار 500 روپے مستحکم رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے کاروباری ہفتہ کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا ،  ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں مجموی طور پر 212 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 33 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 15 ارب 75 کروڑ رہی جبکہ اس عرصے میں 62 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کا حجم 34 کروڑ روپے بڑھ کر 66 ہزار 39 ارب روپے رہا۔ کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی دیکھی گئی ، ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 155 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہفتے کے دوران 10 پیسے کم ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 156 روپے 10 پیسے سے کم ہو کر 156 روپے ہو گئی ۔ صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری دن سونے کی قدر میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی ، فی تولہ سونا 87 ہزار 500 روپے مستحکم رہا جبکہ 10 گرام سونا 75 ہزار 17 روے پر برقرار  رہا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کمی سے 1504 ڈالر میں فروخت کیا گیا۔