Friday, May 17, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج چار ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج چار ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی
October 12, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کاروباری ہفتے کے  اختتام پر اسٹاک ایکسچینج  4 ماہ کی بلند ترین سطح  34 ہزار 475 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا   ، ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 1442 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ مارکیٹ 34 ہزار 475 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ، پورے ہفتے شیئرز کی مالیت میں کُل 218 ارب روپے کا اضافہ ہوا ، اس عرصے میں بیرونی سرمایا کاروں نے 41 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کئے۔ دوسری جانب  ایک ہفتے کے دوران امریکی کرنسی کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی ، انٹربینک میں ڈالر 47 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 6 پیسے پر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوا ۔ کاروباری ہفتے کے  آخری دن فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہو گیا ،فی تولہ سونے کی قیمت 86 ہزار 800 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا بھی 189 روپے مہنگا ہو کر 74 ہزار 417 روپے میں فروخت کیا گیا  ۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر اضافے سے 1490 ڈالر ہو گئی۔