Friday, April 26, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پھر ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پھر ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا
September 2, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کارکردگی کے حساب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دنیا میں چوتھا نمبر ہے۔ نیویارک کی گلوبل مارکیٹ ریسرچ فرم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس 457 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 834 کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 26 ارب مالیت کے 83 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔