Thursday, April 25, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی
March 12, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چھائے شدید مندی کے بادل چھٹ گئے، کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 1008 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار سات سو اٹھاسی پوائنٹس کی سطح پر بندا ہوا۔

چئیر مین سینیٹ کے انتخاب میں حکومت کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی کئی روز کی شدید مندی کے بعد آخر کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی 100 انڈیکس میں 1008 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 2.36 فیصد اضافے سے 43788 کی سطح پر بند ہوا، ساڑھے 21 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

سونے کی قیمتوں کی بات کی جائے تو عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے قیمت میں نمایاں کمی آئی فی تولہ سونا 2250 روپے کی کمی سے 104450 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1928 روپے کمی سے 89550 روپے ہوگئی۔ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 32 ڈالر کی کمی سے 1704 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 157.14 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 157.30 روپے پر مستحکم رہی۔