Saturday, April 20, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا
April 18, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں  کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ، ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر 798 پوائنٹس کے اضافے سے 32 ہزار 831 کی سطح پر بند ہوا ، ہفتے کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں  3.22  روپے کمی آئی ، آئی ایم ایف نے بجٹ کیلئے پاکستان کو بڑی رعایتیں بھی دے دیں۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال  ہونے لگا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران مثبت رحجان رہا ، ہنڈریڈ انڈیکس میں 798 کا پوائنٹس کا مجموعی اضافہ ریکار کیا گیا ، مارکیٹ 32831 کی سطح پر بند ہوئی ۔

کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح  33ہزار 256 جبکہ  کم ترین 30 ہزار 927  رہی جبکہ  89 کروڑ شیئرز کے سودے 31 ارب روپے میں طے ہوئے ،  اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 150 ارب روپے اضافے سے 6ہزار 205 ارب روپے ہو گئی ۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں  3.22 روپے کم ہوئی ہے اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدر 163  روپے 57 پیسے رہی ، ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی بلند ترین سطح 167 روپے ریکارڈ کی گئی ۔