Friday, May 17, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان رہا
September 14, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباریہفتے کے دوران تیزی کا رجحان رہا۔  کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 1014 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 481 پر بند ہوا، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا، فی تولہ سونا 1400 روپے کمی سے 86 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے کاروباری ہفتہ اچھا رہا ،  محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد کھلنے  والی مارکیٹ ہفتے کے اختتام تک بہتری کی جانب گامزن رہی ، کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1014 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ گیا۔ مارکیٹ 31 ہزار 481 پوائنٹس پر بند ہوئی ، کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ کا حجم 13 کروڑ شیئرز رہا ،  شیئرز کی مالیت میں 125 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 156 روپے 19 پیسے پر بند ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر کی قیمت 156 روپے 30 پیسے رہی۔ صرافہ مارکیٹ میں آخری کاروباری دن سونے کی قدر میں زبرست کمی ریکارڈ کی گئی ، فی تولہ سونا 1400 روپے کم ہو کر 86 ہزار 500 روپے کا ہو گیا  جبکہ 10 گرام سونا 1200 روپے کمی سے 74 ہزار 160 روپے میں فروخت کیا گیا۔