Thursday, March 28, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی کا رحجان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی کا رحجان
September 11, 2019
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی کا رحجان رہا۔ 100 انڈیکس 487 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 954 پر بند ہوا۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 156 روپے 30 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 70 پیسے پر مستحکم رہا۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں بھی کمی کا رحجان برقرار ہے۔ فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 84 ہزار 400 روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونا 515 روپے کمی سے 74 ہزار 931 روپے کی سطح پر آ گیا۔