Sunday, September 8, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ بتیس ہزار 669 پوائنٹس پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ بتیس ہزار 669 پوائنٹس پر بند
March 12, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کاروبار مثبت رہا اور 100 انڈیکس 227 پوائنٹس بڑھ کر بتیس ہزار 669 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہریالی کے ڈیرے رہے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کی جگہ خریداری پر زوردیا جاتا رہا۔ ہفتے کے پہلے روز ہنڈریڈ انڈیکس کا آغاز بتیس ہزار چار سو بیالیس پوائنٹس تھا جوہفتے کے اختتام پر انڈیکس دوسوستائیس پوائنٹس بڑھ کر بتیس ہزار چھ سو انہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں استحکام اور سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی رہی اور ہفتہ واربنیاد پر مارکیٹ کیپٹل اکاون ارب روپے بڑھ کرچھ ہزار آٹھ سو سینتالیس ارب پر آ گیا۔