Sunday, April 28, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا اختتام تیزی پر ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا اختتام تیزی پر ہوا
April 29, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا اختتام تیزی پر ہوا، مارکیٹ  605 پوائنٹس کے اضافے سے 33ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی ، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپے مہنگا جبکہ انٹر  بینک میں 4 پیسے سستا ہوگیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، ہنڈریڈ انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، مارکیٹ 33 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی  ۔

اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ  میں ایک اعشاریہ  86فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ 33 ہزار 158 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔

کاروبار کے دوران 296 کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں اضافہ ہوا 95 کمپنیوں کے شئیرز کی مالیت میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے شئرز کی مالیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ، مارکیٹ کیپٹلائیزیشن 96 ارب روپے بڑھ کر 6224 ارب روپے ہو گئی ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپے مہنگا  ہو کر 161 روپے 50 پیسے کا ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں 4 پیسے سستا ہوکر 161 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔

فی تولہ سونا  500 روپے مہنگا ہو کر 96 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ، 10 گرام سونا 428 روپے اضافے سے 82 ہزار 990 روپے کی سطح  پر پہنچ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر اضافے سے 1710 ڈالر فی اونس  رہا ۔