Saturday, April 27, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پھر مندی، ڈالرکی قدر میں 22 پیسے کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پھر مندی، ڈالرکی قدر میں 22 پیسے کمی
April 6, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پھر مندی کا رجحان رہا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1042 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے کم ہوکر 166 روپے 98 پیسے پر آگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز شدید مندی چھائی رہی، ہنڈریڈ  انڈیکس میں 1042 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ ٹریڈ نگ کے دوران مارکیٹ میں 3 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 31639 پوائنٹس سے کم ہو کر 30579 کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوکر 166 روپے 76 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 98 پیسے پر بند ہوا۔