Saturday, April 20, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے مسلسل دوسرے دن تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے مسلسل دوسرے دن تیزی
January 2, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے مسلسل دوسرے دن تیزی آئی۔ 100 انڈیکس میں ایک ہزار اسی پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس میں 2.5 فیصد کا نمایاں اضافہ نوٹ کیا گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1080 پوائنٹس اضافے سے ایک سال بعد 42480 کی سطح پر بند ہوا۔ دو روز کے دوران 100 انڈیکس میں 1744 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 154 روپے 87 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 155 روپے 10 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہو گیا اور یہ 88 ہزار 300 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 129 روپے اضافے سے 75 ہزار 703 روپے کا ہو گیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر اضافے سے 1522 ڈالر فی اونس ہو گیا جسکی وجہ سے مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوا۔