Wednesday, May 8, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، انڈیکس چالیس ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، انڈیکس چالیس ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا
February 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا۔ انڈیکس چالیس ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا۔ اتار چڑھاو کے بعد مارکیٹ میں 846 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں دو اعشاریہ اٹھارہ فیصد کی کمی ہوئی اور انڈیکس 39 ہزار 296 کی سطح پر بند ہوا۔ سونا مزید مہنگا ہو گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار 600 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا 129 روپے سے بڑھ کر 77 ہزار 675 روپے کا ہو گیا۔ عالمی بازار میں سونا 1 ڈالر اضافے سے 1572 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔ انٹربنک میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 154.40 سے بڑھ کر 154.43 روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگاہو کر 154 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔