Wednesday, May 8, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار 790 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار 790 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا
January 29, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی دیکھنے میں آئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 790 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی منفی کے رجحان رہا۔ مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 42 ہزار کی حد سے سے نیچے چلا گیا۔ دن بھر مجموعی طور پر 355 کمپنیزکے شیئرزمیں کاروبار ہوا۔ 236 کے شیئرز میں کمی جبکہ 105 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 154.56 کی سطح پر مستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 154.80 پر مستحکم رہا۔ سونا 200 روپے کی کمی سے 91 ہزار 200 روپے فی تولہ پر آگیا۔ 10گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 78 ہزار 190 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 15 سو 71 ڈالر فی اونس پر آگیا۔