Monday, September 16, 2024

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادلوں نے انٹری ماردی  

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادلوں نے انٹری ماردی  
April 25, 2017
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادلوں نے انٹری مار دی کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈٰیکس 326 پوائنٹس کی کمی کے بعد 49 ہزار 785 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کےمطابق منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چارسیشنز سے جاری تیزی کا خاتمہ ہو گیا کاروبار کا آغاز تو مثبت ہوا لیکن کچھ ہی دیر میں مارکیٹ کو مندی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈٰیکس 50 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا اور مارکیٹ اپنے اختتام تک مندی کے سحر سے باہر نہ آ سکی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس  326پوائنٹس گھٹ کر 49 ہزار 785 پوائںٹس پر بند ہوا۔ آج کے روز بینکنگ ،آئل اینڈ گیس ، اسٹیل اور فارما سیکٹر میں فروخت کا دباو دیکھا گیا مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ  ٹیکنیکل کریکشن کے باعث شیئر مارکیٹ مندی کا شکار ہوئی جو آئیندہ کچھ روز بھی جاری رہ سکتی ہے  پورے دن کے دوران 38 کروڑ 13 لاکھ سے زائڈ حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔