Friday, May 17, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 36 ہزار 784 پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 36 ہزار 784 پر بند ہوا
April 30, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان آیا۔ 100 انڈیکس 241 پوائنٹس کمی سے 36 ہزار 784 پر بند ہوا۔ دن بھر میں 4 ارب 61 کروڑ مالیت کے 11 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کا حجم 17 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 505 ارب روپے رہ گیا۔ دوسری جانب فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا۔ صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 69 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا۔ دس گرام سونے کی قدر 85 روپے بڑھ کر 59 ہزار 256 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے سے 12 سو 86 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ کرنسی مارکیٹ میں آج بھی روپے کی قدر میں استحکام رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 141 روپے 39 پیسے کی سطح  برقرار رہا۔