Saturday, April 20, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، امریکی اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، امریکی اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی
March 19, 2020
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کورونا  کےکاری وار جاری ہیں  جس کے باعث   کاروبار کےدوران شدیدمندی کا راج رہا  ۔ دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں1300سےزائد پوائنٹس کی کمی کے باعث    ٹریڈنگ معطل کرنا پڑی  ، 100انڈیکس  29 ہزار113پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ ادھر اسٹاک مارکیٹ میں غیرمتعلقہ افرادکےداخلے پرپابندی لگا دی گئی۔ دوسری جانب کورونا کے عالمی معیشت پر بھی وار جاری ہیں جس کے باعث  امریکا میں اسٹاک مارکیٹ پھر کریش کر گئی ، ڈاؤ جونز انڈیکس میں 1800 سے زائدپوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ۔ ادھر  برطانوی پاؤنڈ30 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ،  انٹر نیشنل  لیبر آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں ڈھائی کروڑ لوگوں کی نوکریاں ختم ہو سکتی ہیں۔