Friday, April 26, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، 100 انڈیکس 34 ہزار 190 کی سطح پر آ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، 100 انڈیکس 34 ہزار 190 کی سطح پر آ گیا
June 25, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان برقرار رہا۔ 100 انڈیکس 281 پوائنٹس کمی سے 34 ہزار 190 کی سطح پر آ گیا۔ اسٹاک ایکسیچنج میں ایک بار پھر مندی نے ڈھیرے ڈال لئے۔ رواں ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار میں مندی کا رحجان برقرار رہا۔ 100 انڈیکس 281 پوائنٹس کمی سے 34 ہزار 190 کی سطح پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے دوران 4 ارب 13 کروڑ روپے مالیت کے 14 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کو بریک لگ گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے کمی سے 156 روپے 98 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے کی سطح پر مستحکم رہا۔ دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہی دن میں سونا مزید 1300 روپے مہنگا ہو گیا۔ حالیہ اضافے سے فی تولہ سونا 80 ہزار 500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا۔10 گرام سونا 69 ہزار 16 روپے میں فروخت ہوا۔ عالمی مارکیٹ  میں فی اونس  سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر 1428 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔