Monday, September 16, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان جاری
April 26, 2017
  کراچی (92نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان جاری کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں محض 42 پوائنٹس کا اضافہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے تھوڑا محتاط رویہ اختیار رکھا گیا جس کی وجہ سے پورا دن ملا جلا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس محض 42 پوائنٹس اضافے کے بعد 49 ہزار 827 پر بند ہوا۔  پورے دن کے دوران 32 کروڑ 30 لاکھ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی ۔ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کیپیٹل میں 45 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔