Wednesday, April 24, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، ڈالر بھی 3روپے مہنگا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، ڈالر بھی 3روپے مہنگا ہو گیا
March 25, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا جب کہ ڈالر بھی تین روپے مہنگا ہو کر 162 روپے کی سطح پر  بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز حصص بازار سے مندی کے بادل چھٹ نہ سکے ، ٹریڈنگ کا آغازمثبت ہوا مگر دیکھتے ہی دیکھتے ہی یکھتے مثبت رحجان منفی میں تبدیل ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری  ہفتے  کے تیسرے 13 36 پوائنٹس  کی کمی  ہوگئی  ، جس کے بعد  مارکیٹ   4اعشاریہ68فیصد کی گراوٹ  سے 27 ہزار 228  کی سطح پر  بند ہوئی ، شدید مندی کے باعث مارکیٹ میں لوئر لاک  بھی لگا اور ٹریڈنگ دوگھنتےکے کئے موخر کرنی پڑی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر نے روپے کو خوب آنکھیں دکھائی  اور یہ 3روپے مہنگا ہوکر  162روپے کی سطح پر آگیا۔