Friday, March 29, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس تیس ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس تیس ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا
August 8, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس تیس ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا ۔ انڈیکس 539 پوائنٹس کمی سے 5 سال کی کم ترین سطح 29737 پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 30 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا۔ 100 انڈیکس 539 پوائنٹس کی کمی کے بعد 29 ہزار 737 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔ مندی کے باعث  سرمایہ کاروں کے تقریبا 100 ارب روپے  ڈوب گئے۔ جنوری سے اب تک اسٹاک مارکیٹ میں 20 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور مارکیٹ میں سرمایہ لگانے سے کترا رہے ہیں۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا ۔ انٹربینک میں ڈالر 158 روپے 25 پیسے پر بند اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا ۔ صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہو کر 86 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 472 روپے اضافے سے 74 ہزار417 روپے میں فروخت ہوا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا5ڈالر بڑھ کر 1500ڈالرکی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گیا۔