Thursday, March 28, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اور مندی کا سلسلہ جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اور مندی کا سلسلہ جاری
May 20, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اور مندی کا سلسلہ جاری ہے  ، ہنڈریڈ انڈیکس 225 پوائنٹس کی کمی سے  34 ہزار کی حد  گنوا بیٹھا ، عالمی اور مقامی  مارکیٹس میں سونے کی قدر میں اضافہ  ریکارڈ ہوا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں  کاروباری ہفتےاتار چڑھاؤ کا سلسلہ  جاری ہےتیسرے روز  ہنڈریڈ

 انڈیکس میں 225 پوائنٹس کی  کمی آگئی  مارکیٹ 33 ہزار  932 پوائنٹس کی  سطح پر بند ہوئی ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر  20 پیسے مہنگا  ہوکر 161 روپے  پر بند ہوا اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے  سستا ہوکر 160  روپے 77 پیسے پر بند ہوا ۔

سونے  کی قیمت میں آج ایک بار پھر اضافہ  ریکارڈ ہوا ، فی تولہ سونے کی قیمت  300 روپے کے اضافے سے 95 ہزار  800 روپے ہوگئی ،10گرام سونا 257روپے  کے اضافے سے  82133روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ سونا 15ڈالر کے اضافے  سے 1750ڈالر فی اونس ہو گئی ۔