Sunday, April 28, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100انڈیکس 38 ہزار 564 کی سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100انڈیکس 38 ہزار 564 کی سطح پر پہنچ گیا
November 19, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار ہے۔ 100 انڈیکس 152 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 564 کی سطح پر پہنچ گیا۔ دن بھر 14 ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے سودے کئے گئے۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسہ اضافے سے 155 روپے 36 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 155 روپے 36 پیسے کا ہو گیا۔ صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 300 روپے اضافے 86 ہزار روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 257 روپے اضافے سے 73 ہزار 731 روپے پر بند ہوا۔ عالمی بازار میں فی اونس  سونا 8 ڈالر مہنگا ہو کر 1467 ڈالر کا ہو گیا۔