Sunday, September 8, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 32 ہزار 184 کی سطح پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس  32 ہزار 184 کی سطح پر بند ہوا
September 19, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آ گئی۔ 100 انڈیکس  628 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 184 کی سطح پر بند ہوا۔ دن بھر 5 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کے 11 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے کمی سے 156 روپے 23 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 156 روپے 40 پیسے میں فروخت کیا گیا۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونا 150 روپے اضافے سے 87 ہزار 250 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 129 روپے اضافے سے 74 ہزار 803 کی سطح پر پہنچ گیا۔