Monday, May 20, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں ایک ہزار دس پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں ایک ہزار دس پوائنٹس کا اضافہ
May 29, 2019

 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس ایک ہزار دس پوائنٹس اضافے سے پینتیس ہزار نو سو انسٹھ  کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ سیمنٹ، کیمیکل، فرٹیلائیزر، اسٹیل، انجنئرنگ ، آئل اینڈ گیس ،پاورجنریشن سمیت تمام سیکٹر میں خریداری میں اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1010 پوائنٹس اضافہ سے 35 ہزار 959 کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی بہتری آئی۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 59 پیسے سستا ہو کر 149.63 روپے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کی 150 روپے پرمستحکم رہی۔

صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا دو سو روپے کی  کمی سے 69 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 172 روپے کے کمی سے 59 ہزار 842 روپے کی سطح پر آ گیا۔