Friday, May 17, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، 157 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، 157 پوائنٹس کی کمی
January 3, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا اختتام 157 پوائنٹس کی کمی پر ہوا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر  میں دو پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن ڈالر کی قدر مستحکم رہی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1350 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی ہندسوں پرہوا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ مارکیٹ 157 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 323 کی سطح پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا 213 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 126 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا- انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے کے اضافے سے154.87سے 154.89 پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے10پیسے پر مستحکم رہا- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1350 روپے کے اضافہ سے 89,650 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1157 روپے کے اضافے سے 76,860روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر کے اضافے سے 15 سو 51 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔