Sunday, May 5, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان رہا
May 15, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 406 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 34 ہزار 291 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس 406 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزار 291 کی سطح پر بند ہوا۔ ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری  جانب صرافہ مارکیٹ میں سونا  مہنگا ہونے کا سلسلسہ برقرار ہے۔ فی تولہ سونا 400 روپے اضافے سے 71 ہزار 110 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا  243 روپے مہنگا ہو کر 60 ہزار 957 روپے میں فروخت ہوا جبکہ عالمی مارکیٹ میں  سونا 1298 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہا۔