Sunday, September 8, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 385پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  100انڈیکس میں 385پوائنٹس کا اضافہ
December 10, 2018
کراچی ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی رنگ دکھانے لگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا ۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 385 پوائنٹس کا اضافہ  ہوا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کا دورہ کیا تھا جہاں ان سے کراچی کی کاروباری شخصیات پر مشتمل وفود نے ملاقاتیں کی تھیں ۔ وزیر اعظم نے وفود کو ملکی معیشت میں بہتری  لانے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔