Thursday, May 9, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی
March 16, 2020
کراچی ( 92 نیوز)  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی ،  کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 2200 سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی ، 100 انڈیکس 33 ہزار 800 کی سطح تک گرگیا۔ اس سے قبل دن کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں   100 انڈیکس میں 900سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی  تھی ، تاہم دوپہر بارہ بجے کے بعد اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ۔ گزشتہ ہفتے بھی   پاکستان اسٹاک مارکیٹ  پر مندی کے بادل چھائے رہے  ، مارکیٹ میں گراوٹ کی وجہ سے ٹریڈنگ 3 مرتبہ معطل کی گئی  ۔