Tuesday, April 23, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 9 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 835 کی سطح پر آ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 9 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 835 کی سطح پر آ گیا
July 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 9 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 835 کی سطح پر آ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 82 پیسے کا ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ نظر آیا۔ کاروبار 9 پوانٹس کے اضافے کے بعد 32 ہزار 835  پوانٹس کے سطح پر بند ہوا۔ دن بھر 3 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کے 11 کروڑ 15 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 23 پیسے کی کمی سے 159 روپے 82 پیسے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 159 روپے 30 پیسے پر بند ہوئی۔ ڈالر کے ریٹ میں کمی کا اثر سونے کی قیمت پر بھی پڑا۔ فی تولہ سونا 1150 روپے کمی سے 82 ہزار 650 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 986 روپے کمی سے 70 ہزار 842 روپے کی سطح پر آ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر کمی سے 1403 ڈالر کا ہو گیا۔