Thursday, April 18, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج سال کی کم ترین سطح پر آگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج سال کی کم ترین سطح  پر آگئی
October 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج  دن بھر شدید منڈی کی لپیٹ میں رہی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک روز میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، انڈیکس رواں سال کی کم ترین سطح پر آگئی ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز شیئرز کی فروخت کا رجحان غالب رہا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس انڈیکس 1328اٹھائیس پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس سال کی کی کم ترین سطح 37 ہزار 890 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں 6.28 ارب مالیت کے 18 کروڑ 58 لاکھ شئیرز کا کاروبار کیا گیا، معاشی تجزیہ کار کے مطابق سیاسی صورتحال اور گرتے زرمبادلہ ذخائر پر حکومتی وضاحت نہ آنے پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔ گذشتہ ہفتے بھی مندی کا  رجحان غالب رہا، جس سے چھ سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک مجموعی طور پر اکتیس سو پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔