Saturday, April 27, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں معمولی اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی، سونا مہنگا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں معمولی اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی، سونا مہنگا
January 16, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاؤ کا رحجان دیکھنے میں آیا، ہنڈرڈ انڈیکس 72 پوائنٹس کے معمولی اضافے سے 43 ہزار 65 پوائنٹس پر بند ہوا، امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اور انٹر بینک میں 11 پیسے سستا ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے  اتار چڑھاؤ کا رحجان ۔۔ چوتھے روز بھی برقرار رہا ،،ہنڈریڈ انڈیکس میں 72 پوائنٹس کے معمولی اضافے سے 43065 کی سطح پر بند ہوا۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی، انٹر میں بینک ڈالر 11 پیسے سستا ہوکر 154 روپے 66 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 155روپے کا ہوگیا۔ صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 89500 روپے ہوگئی، دس گرام سونا 86 روپے بڑھ کر 76732 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا3 ڈالر اضافے سے 1556 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔