Saturday, May 11, 2024

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 389.90 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 389.90 پوائنٹس کی کمی
April 27, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی منگل کے روز مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 389.90 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45292.87 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

منگل کے روز 47.59 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، سرمایہ کاروں کو 54 ارب 17 کروڑ 79 لاکھ روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 10.33 فی صد کم رہا۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لی گئی جس کے باعث ابتدائی اوقات میں تیزی کا رجحان رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس 45936 پوائنٹس کی بلند سطح پر گیا تاہم بعد ازاں متوقع لاک ڈاون سے کاروبار متاثر ہونے کے خدشات کے باعث حصص فروخت کا دباؤ، بڑھ گیا اور مندی چھا گئی، جس کے سبب انڈیکس 45161 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔