Thursday, May 9, 2024

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج شدید مندی، 100 انڈیکس میں 748 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج شدید مندی، 100 انڈیکس میں 748 پوائنٹس کی کمی
May 28, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس میں  748پوائنٹس کی کمی آئی۔ ڈالر کو ایک بار پھر گیئر لگ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں  ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 151 روپے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے بڑھنے سے  150 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی گراوٹ رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں شدید مندی کے بعد 748 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس 35 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورین مستعفی ہو گئے جن کا استعفیٰ  بورڈ آف  ڈائریکٹرز  نے منظور کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بورڈآف ڈائریکٹرز رچرڈ مورین سے متعلق تحفظات کا اظہار کر چکا تھا۔ آج کے روز سونے کے بھاؤ بھی بڑھ گئے۔ فی تولہ سونے کی قیمت تین سو روپے اضافے کے ساتھ 70 ہزار کی سطح پر آگئی۔