Saturday, May 4, 2024

پاکستان اسنوکر لیگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

پاکستان اسنوکر لیگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی
January 2, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آنے کیساتھ ہی  کھیل کے میدان آباد ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔  کرکٹ، ریسلنگ اور ہاکی کےبعد پاکستان اسنوکر لیگ کروانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ۔

کراچی جم خانے میں پریس کانفرنس کے دوران صدر پی بی ایس اے منور شیخ نے پاکستان اسنوکر لیگ کی خوشخبری سنادی۔

سابق صدر پی بی ایس اے عالمگیر شیخ وفاقی حکومت پر برس پڑے اور  تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

پی بی ایس اے نے 5 سے 19 جنوری تک جونئیر چیمپئن شپ کا اعلان بھی کردیا ۔  انڈر 18 میں 33 اور انڈر 21 میں 34 کھلاڑی حصہ لیں گے۔