Friday, March 29, 2024

پاکستان اسلامی مملکت، جہاد کا حق صرف ریاست کو ہے، 1821 علما و مفتیان عظام کا فتویٰ

پاکستان اسلامی مملکت، جہاد کا حق صرف ریاست کو ہے، 1821 علما و مفتیان عظام کا فتویٰ
January 15, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پیغام پاکستان کے نام سے قومی بیانیہ تیار کر لیا گیاہے جو کل ایوان صدر سے جاری کیا جائے گا ۔ فتوے پر ایک ہزار آٹھ سو اکیس علما اور مفتیان عظام کے دستخط موجود ہیں ۔ فتوے کے مطابق پاکستان اسلامی مملکت ہے اور  جہاد کا حق صرف ریاست کو حاصل ہے ۔ کسی بھی قسم کی مسلح بغاوت اور خود کش حملے ناجائز و حرام ہیں ۔ علما کے فتوے کے مطابق صرف فورسز کی کارروائیاں جائز ہیں ۔ جہاد کا حق صرف ریاست کو حاصل ہے ۔

دستور پاکستان کے بعد پیغام پاکستان کے نام سے قومی بیانیہ و فتویٰ تیارکرلیا گیا ہے جو کل ایوان صدر سے جاری کیا جائےگا ۔ قومی اعلامیہ 22 جبکہ فتویٰ9 نکات پر مشتمل ہے ۔ قومی اعلامیہ اور فتویٰ پر 1821 علماء و مفتیان عظام کے دستخط ہیں۔

قومی بیانیہ اورفتوی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسلامی ریاست ہوگی ۔ ملک میں کسی قسم کی مسلح بغاوت و خودکش حملے ناجائز و حرام ہوں گے۔ خود کش حملے کرنے اور کروانے والے باغی تصورہوں گے ۔

قومی بیانیہ اورفتوی میں کہا گیا کہ فورسز کی کارروائیاں جائز اور جہاد کا حق صرف ریاست کو حاصل ہوگا ۔ انبیاء،صحابہ کرام ،امہات المومنین،اہلبیت اورعظام کی توہین اور کسی فرقے کی تکفیر حرام قرار دی گئی ہے ۔ نفاذ شریعت کے نام پر مسلح جدوجہد حرام ہے۔

فتوی اسلام آباد میں عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بغاوت کچلنے کے لئے فورسز سے تعاون کریں اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز پر مذہبی موضوعات پر مناظرے، قابل دست اندازی پولیس جرم تصور ہونگے الیکٹرانک میڈیا کے حق آزادی اظہار کو قانون کے دائرے میں لایا جائے ۔ خواتین کا احترام سب پر لازم ہے ورنہ سخت کارروائی ہوگی ۔

اعلامیہ اسلام آباد میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی برابر ہیں اوروہ  اپنی اپنی عبادت گاہوں میں جانے میں آزاد ہیں ۔