Wednesday, May 8, 2024

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا پنجاب میں 2 ہفتوں کیلئے سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا پنجاب میں 2 ہفتوں کیلئے سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ
June 28, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں 2 ہفتوں کیلئے سخت لاک ڈاون کا مطالبہ کر دیا،کہتے ہیں کورونا وباء کے پھیلاو کی روک تھام کا واحد حل صرف سخت لاک ڈاون ہے۔

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن  نے صوبے بھر میں 2 ہفتوں کیلئے سخت لاک ڈاون کا مطالبہ کر دیا ، کہتے ہیں کورونا وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام کا واحد حل سخت لاک ڈاؤن ہے ، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور ڈاکٹر اشرف نظامی کہتے ہیں کہ حکومت کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ اوکی ریکمنڈیشن تھی کہ جہاں وباء کا پھیلاؤ زیادہ ہووہاں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے، لیکن ریکمنڈیشن کو  نظر انداز کیا گیا ۔

ڈاکٹر اشرف نظامی کہتے ہیں کہ عید الفطر کے نتائج ابھی تک بھگت رہے ہیں،عید الاضحٰی کے موقع پر بھی مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، لٰہذا  مویشی منڈیاں شہر سے 20 کلو میٹر دور لگائی جانی چاہیے ۔

ادھر وائے ڈی اے نے  حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ جو ڈاکٹرز کورونا  وباء کی جنگ میں جان کی باز ہار گئے ہیں انکو شہید قرار دیا جائے۔