Tuesday, April 23, 2024

پاکستان اسلئے نہیں بنا کہ یہاں قانون کی پاسداری نہ ہو ، چیف جسٹس ثاقب نثار

پاکستان اسلئے نہیں بنا کہ یہاں قانون کی پاسداری نہ ہو ، چیف جسٹس ثاقب نثار
November 24, 2018
برمنگھم( 92 نیوز)  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان اس لیے نہیں بنا کہ یہاں آئین کی پاسداری نہ ہو،اب ہم میں شعور آگیا ہےکہ اپنی ذات کیلئے نہیں ملک کےلیے کچھ کرناہے۔ برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کسی نے ہمیں خیرات میں نہیں دیا،ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، ڈیمز پر کشمیریوں نے بہت قربانیاں دیں۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی بیماری کا علم پاکستان بننے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا تھا لہٰذا قائداعظم نے بیماری کو راز رکھا ،اسی کو عشق کہتے ہیں،لیڈر کی خوبی ہوتی ہےکہ پہلےوہ خودمثال بنتاہے،پھرلوگ اسکےپیچھےچل پڑتےہیں۔