Thursday, April 25, 2024

پاکستان ائیرفورس نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان ائیرفورس نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
August 10, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز ) پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دے دیا، پاکستانی ائیر فورس نے دشمن کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے ۔ ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اللہ اکبر ، پاکستان نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ہیں ۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1100641491679150080 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ائیر فورس نے دو انڈین طیارے پاکستانی حدود میں مار ے ، ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر جب کہ دوسرے کا مقبوضہ کشمیر میں گرا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔