Friday, April 26, 2024

‎‏ پاکستان آٹو پارٹس شو کا انعقاد 12 اپریل سے 14 اپریل ہوگا

‎‏ پاکستان آٹو پارٹس شو کا انعقاد 12 اپریل سے 14 اپریل ہوگا
April 2, 2019

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان کے اہم صنعتی شو ’’ پاکستان  آٹو پارٹس شو‘‘ کا انعقاد کراچی ایکسپو سینٹر میں 12 اپریل سے 14 اپریل تک کیا جائے گا۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ ایکسسریز مینوفیکچررز (PAAPAM) پیپس شو 2019 کا انعقاد کررہا ہے جس میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اور نمائندے اپنی مصنوعات اجاگر کریں گے ۔

شو میں صنعت اور دیگر تمام شعبوں کی نمائندگی ہوگی جن میں آلات اور مشینری بنانے والی کمپنیاں، کار ساز ادارے ، خام مال فراہم کرنے والے سپلائرز، سروس پروائڈرز، جامعات،کے علاوہ کاسٹنگ، فورجنگ، پلاسٹک اور ربڑ، شیٹ میٹل، فکسچرز اور الیکٹرونکس وغیرہ بھی شامل ہیں۔

نمائش میں تمام اقسام کی چھوٹی بڑی گاڑیاں بشمول کاریں، بسیں، ٹریکٹرز، رکشا، موٹر سائیکلیں، بڑی بسیں، فور بائی فور اور دیگر کمرشل گاڑیاں شامل ہوں گی۔ گاڑیوں کی فروخت کیلئے آسانی فراہم کرنے کیلئے بینکنگ صنعت صارفین کو اپنے پیکجز فراہم کرے گی۔