Tuesday, April 16, 2024

پاکستان آسٹریلیا سے شکست کے باوجود ٹی ٹوئٹنی رینکنگ میں سرفہرست

پاکستان آسٹریلیا سے شکست کے باوجود ٹی ٹوئٹنی رینکنگ میں سرفہرست
November 11, 2019
دبئی (92 نیوز) آسٹریلیا سے دو صفر کی شکست کے باوجود رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن بچ گئی، آسٹریلیا کا بدستور دوسرا جبکہ انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے، بلے بازوں میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔ بائولرزمیں راشد خان سر فہرست ہیں۔ آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹاپ بلے بازوں میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ دوسری اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ بائولرز میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی اور نیوزی لینڈ کے مچل سنٹنر کی دوسری پوزیشن ہے۔ پاکستان کے عماد وسیم کا تیسرا اور شاداب خان کا پانچواں نمبر ہے۔ آل رائونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ ٹین آل رائونڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔