Friday, April 26, 2024

پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کے پلانٹ میں حادثاتی دھماکہ، 3 اہلکار جاں بحق

پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کے پلانٹ میں حادثاتی دھماکہ، 3 اہلکار جاں بحق
August 12, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دھماکہ تکنیکی خرابی کے باعث ہوا، پی او ایف ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جائے حادثہ کلیئر کردی۔ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔