Saturday, April 20, 2024

پاکستان آرمی نے بین الاقوامی ڈرل مقابلہ پیس اسٹکنگ جیت لیا

پاکستان آرمی نے بین الاقوامی ڈرل مقابلہ پیس اسٹکنگ جیت لیا
October 14, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان آرمی نے بین الاقوامی ڈرل مقابلہ پیس اسٹکنگ جیت لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کی ٹیم نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں منعقدہ مقابلہ جیتا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1316309589009330178?s=20 آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی نے مسلسل تیسرے سال مقابلے کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مقابلے میں پاک فوج کی نمائندگی پاکستان ملٹری اکیڈمی نے کی۔ دریں اثناء اپنے مبارکبادی کے پیغام میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی لگن اور جذبے کی تعریف کی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر ہماری مسلح افواج کے ذریعہ پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پیس اسٹیکنگ مقابلہ 1928ء سے برطانیہ میں منعقد کیا جارہا ہے، جس کی تاریخ آرٹلری کی رائل رجمنٹ سے منسلک ہے۔