Thursday, May 9, 2024

پاکستان آرمی اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے مٹھی میں 3 روزہ سائیکل ریس

پاکستان آرمی اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے مٹھی میں 3 روزہ سائیکل ریس
January 24, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان آرمی اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے مٹھی میں 3 روزہ سائیکل ریس کا انعقاد ہوا۔

ریس میں آرمی کی 2 ٹیموں سمیت کراچی، حیدرآباد ، لاڑکانہ ، سکھر اور ٹھٹھہ کی کل آٹھ ٹیموں نے شرکت کی ۔ ریس کے شرکا نے تین مراحل میں کل 180 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ مجموعی طور پر پاکستان آرمی اے پہلے اور کراچی اے دوسرے نمبر پر رہی۔