Wednesday, April 24, 2024

پاکستان آج 113بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرے گا

پاکستان آج 113بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرے گا
June 18, 2015
کراچی (92نیوز) بھارت کی تما م تر ہٹ دھرمیوں کے باوجودپاکستان کا جذبہ انسانی زندہ ہے اور اسی جذبے کے تحت آج بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے رمضان المبارک کے احترام اور جذبہ انسانی کے طور پر رمضان المبارک سے قبل 113 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی ماہی گیروں کو آج ملیرجیل سے رہا کیا جائے گا۔ جذبہ خیرسگالی کے تحت 113بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کےلئے جیل حکام کو احکامات موصول ہوگئے ہیں جن میں دس بھارتی مسلمان بھی شامل ہیں۔ ماہی گیروں کو بذریعہ ٹرین لاہور روانہ کیا جائے گاجہاں سے یہ بھارتی ماہی گیر واہگہ کے راستے اپنے وطن بھارت جائیں گے۔