Wednesday, April 24, 2024

پاکستان آئی ایم ایف کو پیر کو آئندہ تین سالوں کیلئے بجٹ کا خاکہ پیش کرے گا

پاکستان آئی ایم ایف کو پیر کو آئندہ تین سالوں کیلئے بجٹ کا خاکہ پیش کرے گا
November 11, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) مالیاتی پیکج حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ پیر کو پاکستان آئندہ تین سال کے مجوزہ بجٹ اور ٹیکسوں میں اضافے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔ بیل آوٹ پیکج پر مذاکرات کے حوالے سے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کا مرحلہ آن پہنچا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اور اہم مرحلے کے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ اسد عمر پاکستانی معاشی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آئندہ تین سالوں میں پاکستان کا بجٹ کیا ہو گا؟۔ پاکستان اپنا پلان مالیاتی ٹیم کو پیش کرے گا۔ ٹیکس محصولات میں سالانہ 15 فیصد اضافے ، بجلی کی قیمتوں میں سالانہ 15 فیصد اضافے ، گیس کی قیمتوں میں سالانہ 17 فیصد اضافے ، پیٹرولیم ٹیکس میں سالانہ 4 فیصد اضافے کے پلان سے بھی آگاہ کیا جائیگا۔ گردشی قرضے میں سالانہ 23 ارب روپے کمی کا منصبوبہ پیش کیا جائیگا۔ آئی ایم ایف نے حکومت سے سی پیک کے قرضوں سمیت تمام تفصیلات مانگ رکھی ہیں۔ بیل آؤٹ پیکج مذاکرات کا سلسلہ 20 نومبر تک جاری رہے گا۔ صوبوں کی مالیاتی پالیسی پر بھی بات ہو گی۔ آئی ایم ایف وفد صوبائی وزرائے خزانہ سے بھی ملے گا۔