Friday, April 19, 2024

پاکستان 9/11 کے بعد فوجی حکمران کے فیصلوں کی قیمت چکا رہا ہے: چودھری نثار

پاکستان 9/11 کے بعد فوجی حکمران کے فیصلوں کی قیمت چکا رہا ہے: چودھری نثار
April 26, 2016
لندن (92نیوز) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارکاکہناہے نائن الیون کے بعد فوجی حکمران نے جلد بازی میں فیصلے کئے جن کی قیمت آج بھی پاکستان چکا رہا ہے۔ انہوں نے لندن میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے واضح کر دیاکہ پاکستان کے سکیورٹی مسائل دوسروں کی وجہ سے پیداہوئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثارلندن میں کھل کر بولے۔ انہوں نے پاکستان کامقدمہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نائن الیون حملوں کے ذمہ داروں میں سے کسی کا تعلق پاکستان سے نہیں تھا لیکن سارا بوجھ پاکستان پر ڈال دیا گیا۔ انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام لئے بغیر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ چودھری نثار نے کہا نائن الیون کے بعد فوجی حکمران نے جلد بازی میں فیصلے کئے جن کی قیمت آج بھی پاکستان چکا رہا ہے۔ تین سال قبل عسکریت پسندوں نے پاکستان بھر میں حملے کیے۔ دہشت گردی کی وجہ سے اسلام آباد میں کئی شہریوں کی جانیں چلی گئیں۔ چودھری نثار نے صاف بتا دیا کہ پاکستان کے کئی سکیورٹی مسائل دوسروں کی وجہ سے پیدا ہوئے۔ پاکستان کو دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں سے لڑنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں برطانوی حکومت پر بھی وار کر دیا اور کہا کہ تقسیم برصغیر کے بعد کئی مسائل کو حل نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے خطے میں تنازعات جنم لیتے رہے۔