Saturday, April 20, 2024

پاکستان 6 سے 8 ہفتے میں کورونا وائرس کی دوا تیار کر لے گا ، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان 6 سے 8 ہفتے میں کورونا وائرس کی دوا تیار کر لے گا ، ڈاکٹر ظفر مرزا
May 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا پاکستان 6 سے 8 ہفتے میں کورونا وائرس کی دوا تیار کر لے گا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا امریکی کمپنی گیلیڈ نے دنیا میں 5 کمپنیوں کو لائسنس دیا ہے۔ کمپنی نے اینٹی وائرل دوائی تیار کرنے کے لیے پاکستانی کمپنی کو اجازت دے دی۔ ری میڈ زیورنامی دوا کی مینوفیکچرنگ 6 سے 8 ہفتے میں ہو جائےگی ۔ دوا 127 ممالک کو برآمد بھی کی جائے گی۔ ایک لاکھ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ دیں گے۔ رزاق داؤد نے کہا پاکستان اس سطح پر پہنچ گیا ہے کہ ہم اور بھی ادویات بنائیں۔