Sunday, May 12, 2024

پاکستان 21 رکن ممالک کیساتھ عالمی سطح پر توانائی چیمپئن قرار

پاکستان 21 رکن ممالک کیساتھ عالمی سطح پر توانائی چیمپئن قرار
February 24, 2021

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے توانائی کیلئے عالمی چیمپئنز کا اعلان کر دیا۔ پاکستان 21 رکن ممالک کیساتھ عالمی سطح پر توانائی چیمپئن قرار دیا گیا۔

عالمی توانائی چیمپئنز میں پاکستان کیساتھ چین، برازیل، کولمبیا، ڈنمارک، ڈومینیکن ریپبلک شامل ہیں۔ اسکے علاوہ جرمنی، جاپان، کینیا، ملاوی، موریشیس، مراکش، ناؤرو، ہالینڈ، نائجیریا، پانامہ بھی عالمی چیمپئن میں شامل ہیں۔ روس، سپین، متحدہ عرب امارات، برطانیہ بھی عالمی توانائی چیمپئن قرار پائے ہیں۔

پاکستان سمیت 21 ممالک 2030ء تک شفاف توانائی، دیرپا ترقیاتی ہدف کے حصول کیلئے آگاہی مہم کا حصہ ہیں۔ چیمپئن ممالک 2050ء تک کاربن اخراج کو ختم کرنے کے اولین مقصد کے حصول میں بھی مددگار ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے عالمی توانائی چیمپئنز پانچ اہم نکات پر توجہ مرکوز کریں گے۔ پانچ نکات میں توانائی تک رسائی، منتقلی، ترقیاتی مقاصد کا حصول، جدت ٹیکنالوجی ڈیٹا، سرمایہ اور سرمایہ کاری شامل ہیں۔

توانائی پر عالمی سربراہی مذاکرہ، ماحولیاتی تغیر پر نومبر میں 26 ویں عالمی کانفرنس کیلئے معاون ہو گا۔ توانائی پر عالمی سربراہ اجلاس سے قبل وزارتی سطح پر بیٹھک بھی منعقد ہو گی۔