Wednesday, April 24, 2024

پاکستان 2025 میں پھر بھارت کا حصہ ہوگا ، ہندو انتہا پسند رہنما

پاکستان 2025 میں پھر بھارت کا حصہ ہوگا ، ہندو انتہا پسند رہنما
March 17, 2019
نئی دہلی  (92 نیوز ) بلی کو چھیچھڑوں کے خواب ، بھارت نے پاکستان  کیخلاف دن میں بھی خواب دیکھنے شروع کر دیے ، ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے  رہنما اندریش کماربڑھکیں مارتے ہوئے کہ کہ 2025 تک  پاکستان پھر سے بھارت کا حصہ ہوگا۔ بھارت میں انتخابی  مہم زور و شور سے جاری ہے ،مودی سرکار اور اُس کے اتحادی اپنی  ناکامیوں پر  پردہ ڈالتے ہوئے پا کستان  مخالف بیانیے کا منجن بیچنے میں مصروف ہیں ۔ ایسے میں  بھارتیہ جنتا پارٹی کی مائی باپ جماعت آر ایس ایس کے رہنما اندریش کمار نے خوش فہمی کی ساری حدیں ہی پار کردیں۔ موصوف نے پیشگوئی کی ہے کہ  2025پچیس کے بعد پا کستان پھر سے بھارت کا حصہ ہوگا۔ اندریش کمار نے یہیں پر بس نہیں کیا ، سابق  نائب صدر حامد انصاری، اداکارنصیرالدین شاہ اور نووجوت سنگھ سدھو کو غدار  قرار دے دیا۔ موصوف کہنے لگےفوج کی قابلیت پر شک کرنے اور حکومت سے سوال پوچھنے والے غداروں کیلئے الگ قانون ہونا چاہیے ۔ اندریش کمار کو یاد دہانی کراتے چلیں کہ جس  پاکستان کو  وہ  بھار ت کا حصہ بنانا چاہتے ہیں ، اسی پاکستان کی افواج نے چند روز قبل بھارتی فضائیہ کو ناکوں چنے چبوائے تھے ۔ آرایس ایس  کی اکھنڈ بھارت کی خواہش  "بلی کو چھیچھڑوں کے خواب" کے سوا   اورکچھ نہیں  ۔