Saturday, April 27, 2024

پاکستان 2020 تک سرمایہ کاری کیلئے بہترین ممالک میں شامل ہوگا، وزیر اعظم

پاکستان 2020 تک سرمایہ کاری کیلئے بہترین ممالک میں شامل ہوگا، وزیر اعظم
October 24, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان 2020 تک پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ممالک میں شامل ہو گا۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی بینک کی رینکنگ میں تاریخ کی سب سے بڑی بہتری  حاصل ہوئی ہے  جس کے بعد  آسان کاروبار سے متعلق ہمارے منشور کا ايک اور وعدہ پورا ہو گیا۔ اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے  کہا کہ گزشتہ دہائی میں پاکستان 50 درجے پیچھے چلا گیا تھا، اب آسان کاروبار دینے والے ممالک کی فہرست میں 136 سے 108نمبر پر آگئے ہیں ۔  وزیراعظم نے اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ابھی ہم نے لمبا سفر طے کرنا ہے،2020تک پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ممالک میں شامل ہوگا۔